حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے اچانک آج صبح وجئے واڑہ کا
دورہ کیا اور مختلف مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے کھلی
جیپ میں اعلی افسروں کے ساتھ سوار ہوکر وجئے واڑہ کے مختلف ذخائر آب 145
اسپتالوں اور مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا ۔
انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں دی جارہی طبی
سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
بعد ازاں انہوں نے عوام سے بھی
ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے سڑکوں
اور ڈیوائیڈرس کی خستہ حالی پر دورہ میں شریک افسروں کی سرزنش کی ۔ اس
موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ کو عالمی
درجہ کا شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کوتاہیوں پر افسروں پر برہمی کا
اظہار کیا ۔انہوں نے وجئے واڑہ میں کسانوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے
مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی ۔